جگر گورکھپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب مریض غم الفت کا خدا حافظ ہے (غزل)
اب مریض غم الفت کا خدا حافظ ہے
کہہ کے چلتا ہوا اللہ نگہباں کوئی
اے ستم گر ہے مری جان ترا ہر ارمان
دم نکلتا ہے نکلتا ہے جو ارماں کوئی
اب تو ہر دم کسی وحشی کو ہے صحرا کا خیال
ساتھ اپنے لیے پھرتا ہے بیاباں کوئی
درد اٹھتا ہے مرے دل میں برائے تعظیم
اس طرف سے کبھی آتا ہے جو پیکاں کوئی
آئنہ ان کو دکھا کر یہ کہا میں نے جگرؔ
اب نہ کہنا کہ ہے کیوں حسن کا حیراں کوئی
مزید غزلیں از جگر گورکھپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں