پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جمال حسن پوری کی غزلیں — Jamal Hasanpuri Ghazals

جمال حسن پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی (غزل)

جذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی

لگتا ہے تجھ کو مجھ سے محبت نہیں رہی

وہ چھوڑ کر چلا ہی گیا مجھ کو دیکھیے

جب پاس میرے دوستو دولت نہیں رہی

میں بھی نہ بار بار مناؤں گا اب تجھے

ایک بار کہہ دے مجھ سے محبت نہیں رہی

اب لوٹ کے نہ آنا مری زندگی میں تم

مجھ کو بھی اب تمہاری ضرورت نہیں رہی

رہنے لگا ہے مجھ سے وہ اب دور ہی جمالؔ

شاید اب اس کو میری ضرورت نہیں رہی

بات بڑھ کے نہ کر اپنی اوقات سے (غزل)

بات بڑھ کے نہ کر اپنی اوقات سے

خوب واقف ہوں میں تیرے حالات سے

بے حیا کو کوئی بات لگتی نہیں

بات والا ہی مرتا ہے بس بات سے

مات کھاتے ہیں اکثر وہی جنگ میں

کام لیتے ہیں جو صرف جذبات سے

مزید غزلیں از جمال حسن پوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں