جے شری ٹھاکر شفق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جب ستارے سفر کے دیکھیں گے (غزل)
جب ستارے سفر کے دیکھیں گے
پہلے آنکھوں میں ڈر کے دیکھیں گے
جب بھی ان سے مخاطبت ہوگی
چشم گریہ کو بھر کے دیکھیں گے
ایسے سناٹے ہم پہ گزرے ہیں
اب تو خود میں اتر کے دیکھیں گے
ہم سفر راستوں کے تھے دونوں
اب اکیلے گزر کے دیکھیں گے
ان کو اپنی نگاہ میں رکھ کر
آج تھوڑا سنور کے دیکھیں گے
ہم شفقؔ شام کے اندھیروں پر
کوئی الزام دھر کے دیکھیں گے
اپنے دل کو نڈھال کیا کرتے (غزل)
اپنے دل کو نڈھال کیا کرتے
تم سے ہم عرض حال کیا کرتے
ہم وفا ترک آپ سے کر کے
اپنا جینا محال کیا کرتے
جب کسی کام کا نہیں ہے تو
دل کی ہم دیکھ بھال کیا کرتے
جس نے قدموں میں رکھ دیا سر کو
اس کو ہم لا زوال کیا کرتے
ایک شہکار جو خدا کا ہو
اس پہ ہم کچھ کمال کیا کرتے
آپ خود جو مثال ہو اپنی
اس کو ہم بے مثال کیا کرتے
تیرا چہرہ شفق کی عید بنا
دیکھ کر ہم ہلال کیا کرتے
مزید غزلیں از جے شری ٹھاکر شفق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں