پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جہانگیر عمران کی غزلیں — Jahangeer Imran Ghazals

جہانگیر عمران کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نیا لبادہ پرانی نشانیاں نہ گئیں (غزل)

نیا لبادہ پرانی نشانیاں نہ گئیں

فقیہ شہر کی ریشہ دوانیاں نہ گئیں

سروں پہ تاج نہ ان کے غلام گردش میں

مگر دماغ سے کیوں راجدھانیاں نہ گئیں

بہت کشید کیا پانیوں کو سورج نے

سمندروں کی مگر بے کرانیاں نہ گئیں

فریب کھانے کے با وصف بھی کسی لمحے

دل تباہ تری خوش گمانیاں نہ گئیں

تمہاری اور سے کیا مطمئن نہیں تھے ہم

تمہاری اور سے کیوں بدگمانیاں نہ گئیں

مزید غزلیں از جہانگیر عمران ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں