پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عشق اورنگ آبادی کی غزلیں — Ishq Aurangabadi Ghazals

عشق اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق کی آگ میں اب شمع سا جل جاؤں گا (غزل)

عشق کی آگ میں اب شمع سا جل جاؤں گا

تجھ لگن بیچ قدم گاڑ نہ ٹل جاؤں گا

گر دم تیغ سے سو بار کٹے گی گردن

اپنی ثابت قدمی سیتے سنبھل جاؤں گا

میں وہ جاں باز و حوالہ ہوں پتنگے کی طرح

شمع رو تیرے اپر جان سے جل جاؤں گا

شجر موم سا ہوں عالم موہوم کے بیچ

مہرباں گرم نگاہی سے پگھل جاؤں گا

خاک اڑاتا ہوا ہستی کے تئیں دے برباد

سر بہ صحرا ہوں بگولے سا نکل جاؤں گا

تیرے کوچے کی طرف عزم کیا ہوں جاناں

آخرش یک دو قدم سر سے بھی چل جاؤں گا

چشم بد مست کو گردش میں جو لاوے ساقی

ابھی دو جام میں سرشار ہو چل جاؤں گا

عشقؔ ہے بال سے باریک صراط محشر

یا علیؔ کہہ کے تبھی اس پہ سنبھل جاؤں گا

آئینہ کبھی قابل دیدار نہ ہووے (غزل)

آئینہ کبھی قابل دیدار نہ ہووے

گر خاک کے ساتھ اس کو سروکار نہ ہووے

کیا خاک کہو اس میں تجلی ہو نمایاں

خورشید کا جو ذرہ پرستار نہ ہووے

گر مہر نہ ہو داغ کے الفت کی گواہی

منظور مرے درد کا طومار نہ ہووے

دل خواب کی غفلت سے مبادا کہیں چونکے

یہ فتنۂ خوابیدہ ہی بیدار نہ ہووے

عشق اہل وفا بیچ اسے قدر ہے کیا خاک

وہ دل کہ جو گرد رہ دل دار نہ ہووے

مزید غزلیں از عشق اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں