پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عشرت اللہ خان کی غزلیں — Isharatullah Khan Ghazals

عشرت اللہ خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مزا بھی تلخ نہیں تھا یہ قہر کیسا تھا (غزل)

مزا بھی تلخ نہیں تھا یہ قہر کیسا تھا

اتر رہا تھا رگوں میں جو زہر کیسا تھا

اداس سب تھے نئے موسموں کی آمد پر

گئی رتوں کا گلہ شہر شہر کیسا تھا

نکل سکے نہ کبھی ماضیوں کی خندق سے

سماعتوں پہ صداؤں کا قہر کیسا تھا

کسی طرح کوئی تریاق کارگر نہ ہوا

بدن میں پھیل گیا تھا جو زہر کیسا تھا

سوالی سارے تہی دست ہی پلٹ آئے

دریچے بند تھے سب کے وہ شہر کیسا تھا

خنک ہواؤں میں تھی تیری گفتگو کی مٹھاس

وہ تیرا ذکر جو تھا لہر لہر کیسا تھا

مزید غزلیں از عشرت اللہ خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں