پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عرفان سہیل دریاآبادی کی غزلیں — Irfan Suhail Daryabadi Ghazals

عرفان سہیل دریاآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں چھوٹا ہوں مرے بھیا بڑے ہیں (نظم)

میں چھوٹا ہوں مرے بھیا بڑے ہیں

جہاں دیکھو وہیں سر پر کھڑے ہیں

مجھے ہر وقت کرتے ہیں نصیحت

نہ جانے کیوں مرے پیچھے پڑے ہیں

مجھے پڑھنے کو یوں کہتے ہیں اکثر

کہ جیسے خود وہ ایم اے تک پڑھے ہیں

پڑھاتے ہیں وہ جب تاریخ مجھ کو

میں یہ کہتا ہوں یہ سب قصے گڑھے ہیں

کریں عرفانؔ اب ہم کس سے شکوہ

وہ پاپا کے بہت ہی سر چڑھے ہیں