پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عرفان غازی کی غزلیں — Irfan Ghazi Ghazals

عرفان غازی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازی (غزل)

عشق میرا کیا حقیقی عشق عشق میرا کیا مجازی

عشق میرا عشق کافر عشق میرا بے نمازی

ہو گیا تجھ سے شناسا پھر ہے کیا غم آدمی کو

عشق تجھ سے آشنائی عشق سب سے بے نیازی

عاشق آشفتہ سر کی عاشقی کا معجزہ یہ

عشق ہارے بھی اگر تو عشق ہی جیتے ہے بازی

تیغ خالد تیغ طارق عشق کی ہی انتہا ہے

عشق مخلص سرفروشی عشق میداں میں ہے غازیؔ

لاکھ کوئی دے دلاسہ آپ کو (غزل)

لاکھ کوئی دے دلاسہ آپ کو

آپ کا غم آپ کا ہی ہوتا ہے

مل تو جاتے ہیں کئی کندھے مگر

بوجھ اپنا آدمی خود ڈھوتا ہے

کون رویا رفتگاں کے غم میں یاں

تو خیال مرگ کر کے روتا ہے

رات بھر ماتم منا کر صبح میں

اوس سے گل داغ شب کے دھوتا ہے

مزید غزلیں از عرفان غازی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں