عرفان طارق خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سب کہتے ہیں پتھر دل ہے (غزل)
سب کہتے ہیں پتھر دل ہے
اس پتھر کے اندر دل ہے
اپنی مرضی سے جیتا ہے
مذہب سے بھی کٹر دل ہے
گر دنیا ہے وش کا پیالہ
تو میرا بھی شنکر دل ہے
چہرے کو کیا دیکھ رہے ہو
چہرے سے بھی سندر دل ہے
میرے شعر کی عصمت کیا ہے
جسم قلم ہے پیپر دل ہے
بس تیرے بارے میں سوچا کرتا ہوں (غزل)
بس تیرے بارے میں سوچا کرتا ہوں
یوں تنہائی کو میں تنہا کرتا ہوں
اک اچھائی مجھ میں اب بھی ہے باقی
جھگڑے والی بات کو ٹالا کرتا ہوں
ہاتھ اٹھا کر مجھ کو کیا مل جائے گا
شاعر ہوں لفظوں سے مارا کرتا ہوں
دھوکا دیتا ہے جب بھی کوئی مجھ کو
میں اس پل خود پر ہی غصہ کرتا ہوں
باپ بنے گا بیٹا سمجھے گا تب وہ
آدھی روٹی کو کیوں آدھا کرتا ہوں
مزید غزلیں از عرفان طارق خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں