ارم انصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شام کیسی مرے آنگن میں اتر آئی ہے (غزل)
شام کیسی مرے آنگن میں اتر آئی ہے
یاد ہے دل میں تری عالم تنہائی ہے
مجھ کو ہر داغ پہ دل کے یہ گماں ہوتا ہے
جیسے یہ داغ نہیں لالۂ صحرائی ہے
تجھ کو میں چاہتی ہوں اور مجھے معلوم ہے یہ
راز کھل جائے تو دونوں ہی کی رسوائی ہے
وہ سمجھتا ہے غزل جس کے لیے کہتی ہوں
میرے اشعار دل آویز میں گہرائی ہے
مزید غزلیں از ارم انصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں