پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اقبال طاہر کی غزلیں — Iqbal Tahir Ghazals

اقبال طاہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یارب جو سر پہ ہے وہ سمندر اتار دے (غزل)

یارب جو سر پہ ہے وہ سمندر اتار دے

دھرتی پہ بوند بوند پیمبر اتار دے

اب کیوں نہ ہم بھی ساتھ بگولے کے اڑ چلیں

شاید کسی مکان کی چھت پر اتار دے

بھنوروں کا رقص ختم ہوئیں تتلیاں ہوا

اے شاخ سبز پھولوں کا زیور اتار دے

پہچانتا ہوں خوب اری سر پھری حیات

آ سامنے یہ درد کی چادر اتار دے

پتھر بنا نہ دے کہیں موسم کا سرد ہاتھ

شیشے کی آگ جسم کے اندر اتار دے

طاہرؔ پہاڑ ہونے لگی ہے شب فراق

دل کی ندی میں آس کے پیکر اتار دے

مزید غزلیں از اقبال طاہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں