اقبال ردولوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اہل دانش مصلحت کے سائبانوں میں رہے (غزل)
اہل دانش مصلحت کے سائبانوں میں رہے
بس ہمیں اہل جنوں کھاتے ہوئے پتھر چلے
اقتدار مے کدہ کی کشمکش رندوں میں تھی
بات اتنی تھی کہ جس پر شہر میں خنجر چلے
وہ جو آئے ساتھ آیا اک جہان رنگ و بو
وہ چلے تو ساتھ ان کے سیکڑوں منظر چلے
کیوں ہماری صاف گوئی سے قیامت ہو بپا
محفل یاراں سلامت ہم تو اپنے گھر چلے
مزید غزلیں از اقبال ردولوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں