پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اندر سرازی کی غزلیں — Inder Saraazi Ghazals

اندر سرازی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

روتے ہیں جب بھی ہم دسمبر میں (غزل)

روتے ہیں جب بھی ہم دسمبر میں

جم سے جاتے ہیں غم دسمبر میں

جو ہمیں بھول ہی گیا تھا اسے

یاد آئے ہیں ہم دسمبر میں

سارے شکوے گلے بھلا کے اب

لوٹ آ اے صنم دسمبر میں

کس کا غم کھائے جا رہا ہے تمہیں

آنکھ کیوں ہے یہ نم دسمبر میں

یاد آتا ہے وہ بچھڑنا جب

خوب روئے تھے ہم دسمبر میں

وہی پل ہے وہی ہے شام حزیں

آج پھر بچھڑے ہم دسمبر میں

بس یہی اک تمنا ہے اندرؔ

کاش مل جائیں ہم دسمبر میں

دل سے دل کا رشتہ ہوگا (غزل)

دل سے دل کا رشتہ ہوگا

پورا جب یہ سپنا ہوگا

ہر سو نکھرا نکھرا ہوگا

بادل جب بھی برسا ہوگا

ساون کی اس رم جھم میں وہ

سر سے پا تک بھیگا ہوگا

اور تو یاد نہیں پر ہم نے

عشق میں دھوکا کھایا ہوگا

مجھ کو چھوڑ کے جانے والے

اتنا تو یہ سوچا ہوتا

تیرے بعد مرا کیا ہوگا

بعد میں تو بھی رویا ہوگا

اک دل ہے بس میرا اپنا

پر جانے کل کس کا ہوگا

گھر اوروں کے جلانے والے

تیرا گھر بھی اجڑا ہوگا

ساری رات تڑپ کے اندرؔ

روتے روتے سویا ہوگا

مزید غزلیں از اندر سرازی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں