پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عنایت اللہ خان عنایت کی غزلیں — Inayat Ali Khan Inayat Ghazals

عنایت اللہ خان عنایت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بیٹا ہے نہ بیٹی ہے ماں باپ نہ بھائی ہے (غزل)

بیٹا ہے نہ بیٹی ہے ماں باپ نہ بھائی ہے

دنیا میں اگر کچھ ہے اے لوگو لگائی ہے

اے دختر رز شاید تو جوش میں آئی ہے

منہ لگتی ہے مردوں کے کیا شوخ لگائی ہے

چلاتی ہوئی ماما چمٹا لئے آئی ہے

جب ہم نے ترے در کی زنجیر ہلائی ہے

اے شیخ نہ پوچھو تم ستو بھرے ہاتھ اپنے

خالق سے ڈرو حضرت مسجد کی چٹائی ہے

ہے خشک لہو میرا اور نفس کشاکش میں

واں قتل کو قاتل ہے یاں ختنہ کو نائی ہے

کی فکر عنایتؔ نے مے خواروں کی دعوت کی

خالا کا لیا بالا نتھ ماں کی اڑائی ہے

دبایا سر تو کہا درد میرے سر میں نہیں (غزل)

دبایا سر تو کہا درد میرے سر میں نہیں

کمر دبائی تو بولے میاں کمر میں نہیں

جو تیرے اپلوں میں بو ہے نہیں وہ عنبر میں

جو ٹھونٹیوں میں تری بو ہے وہ اگر میں نہیں

عدو کے وار کی میں فکر کیوں کروں یارو

وہ روک ہے مرے جوتے میں جو سپر میں نہیں

تمہاری فارسی بالکل نہیں سمجھتا میں

چلو پلنگ پہ تم میں اگر مگر میں نہیں

ہمارے پاس کہاں زر ٹٹولتے کیا ہو

سوائے زور کے اب کچھ مری کمر میں نہیں

قدیم ہی سے مرا نفس سیدھا سادہ ہے

سوائے خیر کے اب تک کسی کے شر میں نہیں

کوئی نظیر دکھاؤ مجھے کوئی قانون

جو کاٹتے ہو مرا سر یہ سرکلر میں نہیں

لنگوٹ تک بھی مرا لے گئے وہ انگیا کو

لٹا ہوں ایسا کہ کوئی لٹا غدر میں نہیں

ہزاروں بوسے دئے جاتے ہو رقیبوں کو

ہمارے واسطے کوئی نظر گذر میں نہیں

میں اپنے کھونٹے کے بل کودتا ہوں اے منعم

جو زور ہے مرے بازو میں تیرے زر میں نہیں

بچا کے وار عدو کے لگاؤں گا فرسا

نہیں ہے خوف مجھے تیغ گر کمر میں نہیں

کسی کا زرد ہے منہ اور کسی کا کالا ہے

تمہارے مثل جفا چرخ نیل گر میں نہیں

سکھا دیا ہے یہ درباں کو اس پری رو نے

عنایتؔ آئے تو کہہ دے حضور گھر میں نہیں

مزید غزلیں از عنایت اللہ خان عنایت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں