پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انعام شرر ایوبی کی غزلیں — Inam Sharar Ayyubi Ghazals

انعام شرر ایوبی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خرد سے ہوش سے بیگانہ کر دیا ہے مجھے (غزل)

خرد سے ہوش سے بیگانہ کر دیا ہے مجھے

ترے جمال نے دیوانہ کر دیا ہے مجھے

مرا نصیب مری جستجو کرم اس کا

طلب سے پہلے عطا دانہ کر دیا ہے مجھے

میں فطرتاً بہت آزاد تھا مگر اس نے

اسیر بام و در خانہ کر دیا ہے مجھے

ہمیشہ خود رہا قائم حقیقتیں بن کر

میں بند ٹھہرا سو افسانہ کر دیا ہے مجھے

شررؔ بنا دیا شبنم میں پرورش کر کے

جو اس نے چاہا تو کیا کیا نہ کر دیا ہے مجھے

دل و دماغ کی ضد ہے کہ اپنے گھر میں رہو (غزل)

دل و دماغ کی ضد ہے کہ اپنے گھر میں رہو

مزاج کہتا ہے ہر وقت اک سفر میں رہو

وجود کچھ نہ رہے صرف اس طرح ہو جاؤ

رہو تو ایسے کہ ہر لمحہ ہر نظر میں رہو

جھلس رہے ہیں کئی جسم سائبانوں میں

کس اعتبار پہ پھر سایۂ شجر میں رہو

کسی درخت سے مانگو نہ سائے کی خیرات

نبرد آزما سورج سے دوپہر میں رہو

دل شررؔ میں نہیں کچھ بھی تجربوں کے سوا

جو رہنا ہے تو تمازت بنو شرر میں رہو

مزید غزلیں از انعام شرر ایوبی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں