پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امتیاز دانش ندوی کی غزلیں — Imtiyaz Danish Nadwi Ghazals

امتیاز دانش ندوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یزید وقت مرا خوں بہانا چاہتا ہے (غزل)

یزید وقت مرا خوں بہانا چاہتا ہے

وہ کربلا میں مجھے پھر سے لانا چاہتا ہے

اندھیری راتوں میں شب خون مارتا تھا جو

وہ اب اجالے میں کھل کر بھی آنا چاہتا ہے

پتا ہے اس کو یہ سارے چنے ہیں لوہے کے

جگر تو دیکھیے پھر بھی چبانا چاہتا ہے

عدو وہ تاج محل لال قلعہ کا ہی نہیں

وہ ہر نشانی ہماری مٹانا چاہتے ہے

فضا کے زہر سے یہ باغ بھر گیا دانش

پرندہ پھر بھی یہاں چہچہانا چاہتا ہے

مزید غزلیں از امتیاز دانش ندوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں