امتیاز انجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کل شب وہی خیال ملا مال روڈ پر (غزل)
کل شب وہی خیال ملا مال روڈ پر
اور میں نے اس کے چوم لیے گال روڈ پر
ان گاڑیوں کا شور مرے کان چیر دے
دھیمی اگر میں چلتا رہوں چال روڈ پر
پھر اس کے بعد لاش کسی باغ سے ملی
اک دن گلے پڑی تھی کوئی شال روڈ پر
یہ شام بھی انارکلی میں گزار دے
شاعر کا کام کیا ہے میاں حال روڈ پر
ان کا معاوضہ بھی ادا کرنا ہے مجھے
جو کھینچتے رہے ہیں مری کھال روڈ پر
وہ حال تھا کہ سنتا نہیں ان کی بھی کبھی
آئندگاں بھی کرتے اگر کال روڈ پر
مزید غزلیں از امتیاز انجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں