پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمران ثانی کی غزلیں — Imran Sani Ghazals

عمران ثانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نیک اعمال کی ترغیب عمل دیتا ہے (غزل)

نیک اعمال کی ترغیب عمل دیتا ہے

علم انسان کی تقدیر بدل دیتا ہے

سب کو محنت کا صلہ اور وہ پھل دیتا ہے

یعنی خوابوں کو حقیقت میں بدل دیتا ہے

پاس ہے عقل تمہارے تو یہ پہلے سوچو

تم شجر ایسا لگانا کہ جو پھل دیتا ہے

سن کے تحریک ملے جس سے زمانے بھر کو

تجربہ مجھ کو مرا ایسی غزل دیتا ہے

اپنا سر اس کی عبادت میں جھکانا کافی

راحتیں دونوں جہاں میں یہ عمل دیتا ہے

حوصلہ جس کا جواں ہوتا ہے ٹیپو کی طرح

ظلم کے سانپ کا سر بڑھ کے کچل دیتا ہے

لکھا قسمت کا بھی وہ ماں کی دعا سے ثانیؔ

سچ ہے یہ بات کہ اللہ بدل دیتا ہے

ڈرا نہ پائے گا لشکر ترا ذرا مجھ کو (غزل)

ڈرا نہ پائے گا لشکر ترا ذرا مجھ کو

مرے خدا نے وہ بخشا ہے حوصلہ مجھ کو

بنا ہے جب سے مرا ہم سفر کوئی جگنو

دکھا رہا ہے اندھیرے میں راستہ مجھ کو

سراغ ملتا نہیں ہے کہیں سے منزل کا

یہ کس مقام پہ لا کر کھڑا کیا مجھ کو

وہ جس کو سمجھا تھا میں نے یہاں حبیب اپنا

وہ شخص دینے لگا ان دنوں دغا مجھ کو

جو انگلی تھام کے چلتا رہا سدا میری

دکھا رہا ہے وہی شخص آئینہ مجھ کو

وہ کون اردو کا شیدا ہے شہر میں ثانیؔ

سبق سکھا گیا کل کا مشاعرہ مجھ کو

مزید غزلیں از عمران ثانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں