پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمران محمود مانی کی غزلیں — Imran Mahmood Mani Ghazals

عمران محمود مانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم خموشی سے جو بیتاب ہوا کرتے ہیں (غزل)

ہم خموشی سے جو بیتاب ہوا کرتے ہیں

بندگانی کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں

کتنے چمکے ہیں دو پتھر یہ مرے چہرے پر

مرتی آنکھوں میں بھی کچھ خواب ہوا کرتے ہیں

کوئی مٹتے ہوئے لوگوں کو کبھی دیکھے سہی

ٹوٹے ہیرے ہیں جو غرقاب ہوا کرتے ہیں

یہ الگ بات نمی ان کی ہواؤں میں رہے

خشک آنکھوں میں بھی سیلاب ہوا کرتے ہیں

بہتے آنسو سے پتہ میرا نہ پوچھو ہمدم

بھاری پتھر تو تہہ آب ہوا کرتے ہیں

ایسے کھلیانوں کی قسمت میں کوئی پھول کہاں

کھارے پانی سے جو سیراب ہوا کرتے ہیں

کون کہتا ہے بدلتا نہیں رنگت پانی

اشک چھلکیں تو وہ خوں ناب ہوا کرتے ہیں

جو در یار پہ دم توڑ دیا کرتی ہیں

ان نگاہوں میں بھی مہتاب ہوا کرتے ہیں

یوں زندگی کی جنگ کو لڑتا رہا چراغ (غزل)

یوں زندگی کی جنگ کو لڑتا رہا چراغ

آنکھوں میں رات بھر بجھا بجھ کر جلا چراغ

میری یہ جان لے کے ملے گا تجھے بھی کیا

ہر پل ہوا سے کہتا تھا بجھتا ہوا چراغ

شاید نشان ہے یہ محبت کا آخری

میرے مزار جان پہ ٹوٹا پڑا چراغ

ورنہ یہ کھارا پانی کسی کام کا نہ تھا

پھر اس نے میری آنکھ میں آ کر رکھا چراغ

میں نے چھپایا بھید یہ دل کا عجب طرح

چہرہ جلا جو غم سے تو اس کو کہا چراغ

بخشی ہے بے رخی نے کرامت عجیب تر

جلنے لگے تھے لفظ جو میں نے لکھا چراغ

اتری جو ہجر رات تو روشن ہوا میں یوں

سینے میں تیری یاد کا جلنے لگا چراغ

یادوں کا کاروان یوں روشن ہے آس پاس

جب بھی بجھا ہے ایک جلا ہے نیا چراغ

جاتے ہوئے تو رات سسکتی ہوئی گئی

ٹھنڈی ہوا نے ایسے تھا گھائل کیا چراغ

ویسے تو دل کی آگ سے روشن وجود تھا

آنکھوں میں جل سکا نہیں دیدار کا چراغ

یوں تو دھنک کے رنگ بھی خوبی میں کم نہیں

لیکن کہاں ہے کوئی ترے حسن سا چراغ

مزید غزلیں از عمران محمود مانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں