آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ جانے کی صورت مین قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کیا ہے جس پر آئی سی سی نے جانبداری کا مـظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قراردے دیا ۔
