پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Hasrat Saharvardi کی غزلیں — Hasrat Saharvardi Ghazals

Hasrat Saharvardi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ ترے انتظار نے مارا (غزل)

کچھ ترے انتظار نے مارا

کچھ دل بے قرار نے مارا

کچھ غم دل نے کر دیا مجبور

کچھ غم روزگار نے مارا

تھے خزاں میں بھی مطمئن ہم لوگ

ہم کو رنگیں بہار نے مارا

نرگس اشک بار کی سوگند

گیسوئے تابدار نے مارا

دو قدم رہ گئے تھے منزل کو

خضر کے اعتبار نے مارا

یوں بھی دشوار تھی نہ منزل عشق

زیست کے کاروبار نے مارا

آپ کو حضرت سحروردیؔ

رنجش بے شمار نے مارا

گلوں سے عشق گلستاں سے پیار کرتے رہے (غزل)

گلوں سے عشق گلستاں سے پیار کرتے رہے

بھری خزاں میں بھی ذکر بہار کرتے رہے

ہماری بے خودیٔ شوق کی نہ پوچھو کہ ہم

ترے قریب ترا انتظار کرتے رہے

کسی کے دست حنائی کا آسرا لے کر

حفاظت غم لیل و نہار کرتے رہے

زمانہ یوں بھی کبھی اپنے ساتھ چل نہ سکا

مگر زمانے کا ہم اعتبار کرتے رہے

تمہاری یاد سے وابستہ تلخیاں ہی رہیں

تمہارا ذکر مگر بار بار کرتے رہے

بڑے سلیقے سے پہنچے ہیں آج منزل پر

جو تیری راہ گزر اختیار کرتے رہے

غزل کی آڑ میں حسرتؔ غزل کے سودائی

خود اپنے داغ جگر آشکار کرتے رہے

مزید غزلیں از Hasrat Saharvardi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں