حسرت کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زمیں کے دوش پہ اک منفرد کتاب ہوں میں (غزل)
زمیں کے دوش پہ اک منفرد کتاب ہوں میں
یہ اور بات ہے بے نام انتساب ہوں میں
کبھی یہ وہم کہ خالق نما ہے میرا وجود
کبھی خیال کہ دھوکا ہوں اک سراب ہوں میں
مرا قصور جو میری نیاز مندی ہے
تو اس کے بعد حقیقت میں لا جواب ہوں میں
ہیں قدرداں کے تجسس میں میرے گوہر فکر
سمندروں کی طرح محو پیچ و تاب ہوں میں
جگایا محشر ہستی نے جب تو ایسا لگا
کبھی جو دیکھا تھا میں نے وہ ایک خواب ہوں میں
پڑھو کہ حال کی تاریخ ہے رقم حسرتؔ
جلی حروف میں روداد انقلاب ہوں میں
مزید غزلیں از حسرت کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں