حسن فرخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ لوگ لمس کے میلے سے بے خبر چپ چاپ (نظم)
یہ لوگ لمس کے میلے سے بے خبر چپ چاپ
گھروں کی سمت رواں ہیں
یہ ہسپتال یہ شور
یہ پارک راتوں کی بستی ہیں اشتہاروں کے لفظ
یہ بورڈ کچلی ہوئی جنس کی علامت ہیں
تھکے ہوئے ہیں یہ سب خاکے مسخ ہیں چہرے
وہاں کھڑی ہے کسی بس کے انتظار کی بھیڑ
کسی کو ہلکا سا اک دھکا دے کے یہ دیکھو
وہ بڑبڑاتا ہے یا معتبر رویے کو
بدن سے اپنے الگ کر کے گالی بکتا ہے
یہاں ڈرامہ تو چھوٹا سا کھیل کر دیکھو
کہ میک اپوں کی تہوں میں گڑے ہوئے چہرے
دھلی دھلائی شباہت سے کیوں مماثل ہیں
شریف چہروں کے یہ خول
کس طرح
چیچک
کمینگی کو چھپاتے ہیں
تیز نظروں سے
مزید غزلیں از حسن فرخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں