پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حیدر الہ آبادی کی غزلیں — Haider Allahabadi Ghazals

حیدر الہ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہیں پرواہ اب شاید کسی کو (غزل)

نہیں پرواہ اب شاید کسی کو

یہی شکوہ ہے میری زندگی کو

لڑائی ہوتی ہے تب تب ہماری

نظر لگتی ہے جب بھی دوستی ہو

فرشتے میری جانب آ رہے ہیں

قدم میرا بڑھا ہے بندگی کو

اندھیرا چھا رہا ہے گھر میں میرے

خبر کر دو ذرا سا روشنی کو

بہت پچھتائے گا حیدرؔ تو اک دن

بڑھاوا دے رہا ہے شاعری کو

اپنے غم خود ہی سنبھالو اب نہیں آؤں گا میں (غزل)

اپنے غم خود ہی سنبھالو اب نہیں آؤں گا میں

زخم سینے کے چھپا لو اب نہیں آؤں گا میں

کیوں بلاتی ہو ہمیں کہتا ہوں تم کو بار بار

جاؤ اک بستی بسا لو اب نہیں آؤں گا میں

پھول سے اور روشنی سے گھر کو روشن کر کے تم

چاہے گھر جنت بنا لو اب نہیں آؤں گا میں

آخری موقعے پہ ہم نے خود ہی اس سے کہہ دیا

تم کسی سے دل لگا لو اب نہیں آؤں گا میں

مزید غزلیں از حیدر الہ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں