حیدر رضا کورالوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ٹوٹا ہے بس خوشی کا بھرم اور کچھ نہیں (غزل)
ٹوٹا ہے بس خوشی کا بھرم اور کچھ نہیں
پایا ہے صرف درد و الم اور کچھ نہیں
مجھ پر گراں یہ ہجر کی اب کالی رات ہے
تنہائیوں میں گھٹتا ہے دم اور کچھ نہیں
بے چینیوں کے ساتھ ٹہل کر تمام رات
پاؤں میں رہ گئے ہیں ورم اور کچھ نہیں
منہ موڑنا وہ دل کا جلانا مرے حبیب
ڈھائے گئے ہیں مجھ پہ ستم اور کچھ نہیں
دھڑکن اداس دل پہ اداسی کی دھوپ ہے
لپٹا ہے مجھ سے تیرا یہ غم اور کچھ نہیں
حیدرؔ کی دھڑکنوں کی صدا ہے یہ ہم نشیں
دل پہ ہے تیرا نام رقم اور کچھ نہیں
اس دور جہل میں یہ سیاست فساد ہے (غزل)
اس دور جہل میں یہ سیاست فساد ہے
ہر سو ہے اختلاف کہاں اتحاد ہے
پوجا ہو یا نماز ہو سب ہیں عبادتیں
ہم سب ہیں بھائی بھائی نہ ہرگز تضاد ہو
ہرگز نہ تم جہاد کہو مار کاٹ کو
لڑ جانا اپنے نفس سے اصلی جہاد ہے
شانے سے شانہ جوڑ ملا کر چلو قدم
حیدرؔ سنو اسی میں ہمارا مفاد ہے
مزید غزلیں از حیدر رضا کورالوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں