پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حیدر علی خان کی غزلیں — Haidar Ali Khan Ghazals

حیدر علی خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھ کو کھو کر بچا ہی کیا تھا زندگی میں کھونے کے لئے (نظم)

تجھ کو کھو کر بچا ہی کیا تھا زندگی میں کھونے کے لئے

بس اک ادھار سی زندگی جی رہا تھا

تیری یادوں کا قرض لئے

معاف کرنا تیری یادوں کو ہم یوں ہی بلا لیتے ہیں جس سے کہ یہ سانسیں چل سکیں

شاید تو بھول گئی جو اک روز تو نے کہا تھا کہ جب زندگی ویرانیوں کے دور سے گزرنے لگے

تو مجھے یاد کر لینا

معاف کرنا آج پھر تجھے اتنا ہی یاد کیا

اتنا ہی تیرا نام لیا

جتنا ہر پل ہر گھڑی ہر وقت میں تجھے یاد کیا کرتا تھا

تجھے یاد ہے نہ

جب آسمانوں میں کوئی تارا ٹوٹتا تھا تو جلدی سے آنکھیں بند کرکے دعا مانگتی تھی اور مجھے بھی ایسا کرنے کو کہتی تھی

پر معاف ضرور کرنا آج میں نے ٹوٹتے تارے کو دیکھ کر کوئی دعا نہیں مانگی

کیونکہ آج میں تنہا تھا

وہی کھلا آسمانوں

وہی چمکتے ستارے اور وہی میں تھا

پر تم نہیں تھی

مزید غزلیں از حیدر علی خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں