پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حفیظ فاطمہ بریلوی کی غزلیں — Hafeez Fatima Barelvi Ghazals

حفیظ فاطمہ بریلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رہ عرفاں میں اپنے ہوش کو مائل سمجھتے ہیں (غزل)

رہ عرفاں میں اپنے ہوش کو مائل سمجھتے ہیں

ہوئی جب بے خودی طاری اسے منزل سمجھتے ہیں

وفوق شوق کو ہے تنگ اقصائے دو عالم بھی

فضائے لا مکاں پرواز کے قابل سمجھتے ہیں

بقا ظاہر میں ذرات عدم کا اک ہیولیٰ ہے

حقیقت میں فنا کو زیست کا حاصل سمجھتے

زمانہ کا اثر ہوتا نہیں ہے حال پر اپنے

کہ یکساں حالت ماضی و مستقبل سمجھتے ہیں

مزید غزلیں از حفیظ فاطمہ بریلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں