پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہادی رفعت کی غزلیں — Hadi Rifat Ghazals

ہادی رفعت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دنیائے دل سجاؤں اگر میرا بس چلے (غزل)

دنیائے دل سجاؤں اگر میرا بس چلے

اپنا تمہیں بناؤں اگر میرا بس چلے

ہے کوئی بات جس سے ہوں وارفتۂ خیال

تم کو نہ بھول جاؤں اگر میرا بس چلے

یہ اجنبی حیات یہ پیہم شکست دل

ہر شے کو بھول جاؤں اگر میرا بس چلے

ہر چند عرض شوق ہے پابند احتیاط

سب کچھ تمہیں سناؤں اگر میرا بس چلے

دراصل اک عذاب مسلسل ہے زندگی

دنیا سے لوٹ جاؤں اگر میرا بس چلے

میری وفا کو آپ نے تو آزما لیا

میں بھی تو آزماؤں اگر میرا بس چلے

میری تباہیوں پہ ہیں احباب خندہ زن

میں خود نہ مسکراؤں اگر میرا بس چلے

وجہ سکون زیست ہے رفعتؔ فریب دوست

پھر سے فریب کھاؤں اگر میرا بس چلے

مزید غزلیں از ہادی رفعت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں