گلشن مہرا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کہی کچھ اور جاتی ہے بتائی اور جاتی ہے (غزل)
کہی کچھ اور جاتی ہے بتائی اور جاتی ہے
کہانی اور ہوتی ہے سنائی اور جاتی ہے
یہ اک طرف محبت اک جوا ہے اس میں بھی قسمت
مسلسل ہارنے پر آزمائی اور جاتی ہے
تمہیں جو بات بتلانا مجھے بے حد ضروری ہے
نہ جانے کیوں تمہیں سے ہی چھپائی اور جاتی ہے
ابھی تم کو کچھ آداب محبت سیکھنے ہوں گے
نظر ہر بار ملنے پر چرائی اور جاتی ہے
وہ جو حاکم دکھاتا ہے نا مستقبل کی اک تصویر
دکھائی اور جاتی ہے بنائی اور جاتی ہے
زمیں پر وقت رہتے آسماں سے لوٹ آیا میں (غزل)
زمیں پر وقت رہتے آسماں سے لوٹ آیا میں
خدا کا شکر ہے شہر گماں سے لوٹ آیا میں
مجھے تم کیا بتاؤگے حدوں سے پار کیا کیا ہے
جہاں تم جا رہے ہو نا وہاں سے لوٹ آیا میں
کوئی منزل نہیں ہے مرحلے ہی مرحلے ہیں بس
جہاں یہ سچ کھلا مجھ پر وہاں سے لوٹ آیا میں
مزید غزلیں از گلشن مہرا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں