گلشن بہار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ بہا پاؤں جو آنسو بھی بہانا چاہوں (غزل)
نہ بہا پاؤں جو آنسو بھی بہانا چاہوں
اپنے ہی درد کی تصویر بنانا چاہوں
اجنبی بن کے مرے غم نے صدا دی ہے مجھے
یوں تو ہر شخص کا غم دل میں چھپانا چاہوں
کتنا بے رنگ ہے موسم کا یہ دھندلا چہرہ
اپنی یادوں کے چراغوں کو بجھانا چاہوں
دھوپ بن کر جو مری چھاؤں میں رہتا تھا کبھی
دل کے آئینے سے وہ عکس مٹانا چاہوں
دشت دل میں ہی کہیں دفن ہے امید کی لاش
اپنے اشعار میں یہ بھید چھپانا چاہوں
درمیاں سب کے جو پھیلی ہے وہ دوری ہوں بہارؔ
سب کی دوری کو گلے اپنے لگانا چاہوں
مزید غزلیں از گلشن بہار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں