پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گلناز خان کی غزلیں — Gulnaz Khan Ghazals

گلناز خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آرزو ہے کہ نظریں ملائے کوئی (غزل)

آرزو ہے کہ نظریں ملائے کوئی

شرم سے میری نظریں جھکائے کوئی

کامیابی سجاتے ہیں دیوار پر

خامیوں کو بھی اپنی سجائے کوئی

بن کے اشعار بکھرے پڑے ہیں کئی

مجھ کو پوری غزل اک بنائے کوئی

اس سے پہلے کہ مرجھا کے رکھ دے ہوا

گل کو گلدان میں بھی سجائے کوئی

شاعری کے سوا بچا کیا ہے (غزل)

شاعری کے سوا بچا کیا ہے

سوچتی ہوں یہ سلسلہ کیا ہے

زندگی تو ہے واپسی کا سفر

اور اس ہاتھ پہ لکھا کیا ہے

ہم تو سب کچھ گنوا کے بیٹھے ہیں

سب جو حاصل ہو پھر مزہ کیا ہے

آزماتی ہے بار بار مجھے

زندگی مجھ سے اب گلا کیا ہے

درد میں میرے وہ سسکتا ہے

ایسے ہمدرد کی دوا کیا ہے

کچھ دلیلیں یہاں نہیں چلتیں

عشق کا اور دائرہ کیا ہے

مجھ کو اجڑا ہوا ہی رہنے دو

کاش پوچھے کوئی ہوا کیا ہے

اس بھلے آدمی کا کیا کیجے

جو نہیں جانتا برا کیا ہے

مے کدوں میں بھی ذکر ہو جس کا

اس کا پھر اور مرتبہ کیا ہے

چال صیاد تیری جان چکے

جال میں تیرے اب بچا کیا ہے

بے بسی بے وفائی تنہائی

عشق کی شب میں اور لکھا کیا ہے

مزید غزلیں از گلناز خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں