پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غلام نبی اعوان کی غزلیں — Gulam Nabi Aawan Ghazals

غلام نبی اعوان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عشق عہد بے وفا میں بے نوا ہو جائے گا (غزل)

عشق عہد بے وفا میں بے نوا ہو جائے گا

آنکھ استنبول سینہ قرطبہ ہو جائے گا

رات لمبی ہے تو باہم گفتگو کرتے رہو

بات چل نکلی تو بہتوں کا بھلا ہو جائے گا

ان بھری گلیوں میں پھرتا رہ اسی میں خیر ہے

اپنے اندر جا چھپا تو لاپتا ہو جائے گا

سر بریدہ لفظ مجھ سے رات یہ کہنے لگے

اب نہ بولو گے تو کاغذ کربلا ہو جائے گا

وہ مری آواز کا قاتل بھی ہے مقتول بھی

اس کا میرا آج کل میں فیصلہ ہو جائے گا

پھر خدائی کا کیا دعویٰ کسی فرعون نے

پھر سر دربار کوئی معجزہ ہو جائے گا

مزید غزلیں از غلام نبی اعوان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں