گوہر فاروق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خبر یہ بھی اڑائی جا رہی ہے (غزل)
خبر یہ بھی اڑائی جا رہی ہے
زمیں میلی بتائی جا رہی ہے
مجھے ملنے نہیں دیتے ہیں تم سے
فقط صورت دکھائی جا رہی ہے
ترے بارے میں اکثر سوچتا ہیں
تری عادت بنائی جا رہی ہے
جدا ہونے سے پہلے رسم فرقت
محبت سے نبھائی جا رہی ہے
کہانی اور ہی کچھ تھی مگر اب
کہانی کچھ سنائی جا رہی ہے
مزید غزلیں از گوہر فاروق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں