پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گوبند رام بسمل ساہنی کی غزلیں — Gobind Ram Bismil Sahni Ghazals

گوبند رام بسمل ساہنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیسا ہنستا بولتا ہے ہر کسی سے آدمی (غزل)

کیسا ہنستا بولتا ہے ہر کسی سے آدمی

جیسے کرتا ہو محبت آدمی سے آدمی

سیکھ لیتا ہے اگر مرنا خوشی سے آدمی

جھوم اٹھتا ہے خمار زندگی سے آدمی

ہے رواں حسن و محبت کا ازل سے سلسلہ

آدمی سے عاشقی ہے عاشقی سے آدمی

ہیں جنوں کی راہ میں ہر گام پر آسانیاں

مشکلیں کرتا ہے پیدا آگہی سے آدمی

عظمتیں جیسی محبت کرنے والوں کو ملیں

پا نہیں سکتا کبھی وہ بے حسی سے آدمی

اس کا مقصد ہے فقط آسودگیٔ جان و دل

کھا کما سکتا نہیں ہے شاعری سے آدمی

موت کا تو نام یوں ہی مفت میں بدنام ہے

اصل میں ڈرتا ہے بسملؔ زندگی سے آدمی

مزید غزلیں از گوبند رام بسمل ساہنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں