پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غزالہ خاکوانی کی غزلیں — Ghzala Khakwani Ghazals

غزالہ خاکوانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب سارا منظر دیکھ چکے (نظم)

جب سارا منظر دیکھ چکے

تو خوابوں میں کھو جانا کیا

مرے من کا پنچھی پاگل ہے

جو اب بھی رستہ دیکھتا ہے

مرے دل کا بچہ ضدی بچہ

آس لگائے جیتا ہے

اس من کو میں سمجھاؤں کیا

جو رستہ تیرا رستہ نہیں

اب اس رستے پر جانا کیا

جو منزل، منزل تیری نہیں

اب اس کا کھوج لگانا کیا

لیکن میرے دل کا بچہ ضدی بچہ

جب صورت حال سمجھتا نہیں

اسے رہ رہ کر سمجھانا کیا

مزید غزلیں از غزالہ خاکوانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں