گیانیندر اگروال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چھوٹے سے گھروندوں سے کبھی گھر نہیں بنتے (غزل)
چھوٹے سے گھروندوں سے کبھی گھر نہیں بنتے
کچھ اوس کی بوندوں سے سمندر نہیں بنتے
اس سوچ کو تحریر کے پھولوں سے سجا دیں
لفظوں کی سجاوٹ سے سخنور نہیں بنتے
یادوں کی تجوری میں جو محفوظ نہیں ہیں
وہ کچھ بھی بنیں پیار کے زیور نہیں بنتے
ہم تم سے ملیں گے بھی تو خاموش رہیں گے
اک طرفہ سوالات سے منظر نہیں بنتے
خوش فہمی کی دیوار گرا دیجئے اب تو
چادر کے بنا کیسے بھی بستر نہیں بنتے
بے کار اصولوں کی قواعد میں پھنسے ہیں
بندش میں تو انسان بھی بہتر نہیں بنتے
ہر دن گناہ کر کے بھی رسوا نہیں ہوں میں (غزل)
ہر دن گناہ کر کے بھی رسوا نہیں ہوں میں
تنہائیوں میں رہ کے بھی تنہا نہیں ہوں میں
میری رگوں میں خون نہیں ریت ہے رواں
سورج کی آگ پیتا ہوں پیاسا نہیں ہوں میں
پرچھائیوں نے مجھ کو فقط خواب ہی دئے
اپنا وجود کھو کے بھی ٹھہرا نہیں ہوں میں
مزید غزلیں از گیانیندر اگروال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں