غلام حسن حسنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
فقیر عشق کے لب پر کوئی سوال نہیں (غزل)
فقیر عشق کے لب پر کوئی سوال نہیں
ابھی وہ پیاس چھلکنے کا احتمال نہیں
بہت غریب ہوں لیکن کبھی نہ بیچوں گا
یہ جو ضمیر ہے میرا بکاؤ مال نہیں
بچا رہا ہوں کسی اور کو سر مقتل
میں خود ہوں ڈھال مرے پاس کوئی ڈھال نہیں
یہ کون لوگ ہیں دشمن جمال فطرت کے
طیور شاخ پہ اور دشت میں غزال نہیں
وہ جن کے طرز تخاطب میں زہر شامل ہے
اگر نصیب میں محبوب سے وصال نہیں
حریم درد میں ہوں کرب کے حصار میں ہوں (غزل)
حریم درد میں ہوں کرب کے حصار میں ہوں
میں کس امید پہ ہوں کس کے انتظار میں ہوں
ملے گی ایک نہ اک دن وفا کی منزل بھی
میں بن کے دھول محبت کی رہ گزار میں ہوں
پتا بھی ہے مری باری کبھی نہ آئے گی
میں نظم و ضبط کا پابند ہوں قطار میں ہوں
میں آ رہا ہوں تری سمت کتنے برسوں سے
تری کشش میں ہوں کب اپنے اختیار میں ہوں
گلی گلی میں کھلے ہیں محاذ نفرت کے
میں شہر میں ہوں کہ میدان کارزار میں ہوں
زمانہ مجھ کو کبھی بھی گرا نہیں سکتا
یقین ہے مجھے جب تک نگاہ یار میں ہوں
مجھے نکال لے حسنیؔ سزا ملی ہے بہت
میں اب بھی قید انا کے مہیب غار میں ہوں