پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غوث سیوانی کی غزلیں — Ghaus Siwani Ghazals

غوث سیوانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیسا ہوگا دیس پیا کا کیسا پیا کا گاؤں رے (غزل)

کیسا ہوگا دیس پیا کا کیسا پیا کا گاؤں رے

کیسی ہوگی دھوپ وہاں کی کیسی وہاں کی چھاؤں رے

چاندی جیسے پیڑ وہاں کے ہیرے موتی پھول و پھل

سونے کی پیلی دھرتی پر رکھتے ہوں گے پاؤں رے

پی پی پپہے بولتے ہوں گے کانوں میں رس گھولتے ہوں گے

ٹھمری ہوگی کوئل کی کو کجری کاگا کی کاؤں رے

کانہا ہوں گے لوگ وہاں کے رادھا ہوں گی بالائیں

پیار کی بنسی بجتی ہوگی ہر ایک سمے ہر ٹھاؤں رے

لاج سے ہائے مر جاؤں گی میں مٹی میں گڑ جاؤں گی

جب سکھیاں مجھ کو چھیڑیں گی لے کر پی کا ناؤں رے

تمہارے شہر میں آنگن نہیں ہے (غزل)

تمہارے شہر میں آنگن نہیں ہے

کہیں تلسی نہیں چندن نہیں ہے

کلب میں ملتے ہیں رادھا کنھیا

کہ جمنا تٹ نہیں مدھوبن نہیں ہے

یہاں ہر اور آتش ہے دھواں ہے

کہیں بھی آج کل ساون نہیں ہے

امیری کا بدن سونے سے پیلا

غریبی کے لئے اترن نہیں ہے

وہ دیکھیں کس طرح دل کی سیاہی

کہ ان کے پاس اب درپن نہیں ہے

مزید غزلیں از غوث سیوانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں