پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گھائل جونپوری کی غزلیں — Ghail Jaunpuri Ghazals

گھائل جونپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نظر کے دشت میں ذرہ تلاش کرتا ہے (غزل)

نظر کے دشت میں ذرہ تلاش کرتا ہے

وہ عقل مند ہے ہیرا تلاش کرتا ہے

بھروسہ جس کو نہیں خود ہی اپنے بازو پر

موافقت کا وہ حلقہ تلاش کرتا ہے

بجھا نہ پائے گا اپنی وہ تشنگی ہرگز

سراب دشت میں دریا تلاش کرتا ہے

فریب کھاتا ہوں میں جان جان کر اکثر

نیا نیا وہ بہانہ تلاش کرتا ہے

لکیریں پڑھتا ہے ہاتھوں کی اور الجھتا ہے

ہتھیلیوں میں خزانہ تلاش کرتا ہے

جو زہر اس نے پلایا تھا روح کو اپنی

اب اس سے بچنے کا نسخہ تلاش کرتا ہے

بڑا عجیب ہے وہ شخص اپنی ہستی میں

جو کھو گیا ہے وہ لمحہ تلاش کرتا ہے

نہ نیند آتی ہے اس کو نہ جاگتا ہے کبھی

نہ جانے کون سی دنیا تلاش کرتا ہے

جو شہر آہنی دیوار بن گیا گھائلؔ

وہاں وہ پانی کا چشمہ تلاش کرتا ہے

مزید غزلیں از گھائل جونپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں