پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جارج پیش شور کی غزلیں — George Puech Shor Ghazals

جارج پیش شور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ فرق جیتے ہی جی تک گدا‌ و شاہ میں ہے (غزل)

یہ فرق جیتے ہی جی تک گدا‌ و شاہ میں ہے

وگرنہ بعد فنا مشت خاک راہ میں ہے

نشاں مقام کا غم اور نہ رہنما کوئی

غرض کہ سخت اذیت عدم کی راہ میں ہے

گدا نے چھوڑ کے دنیا کو نقد‌ دیں پایا

بھلا یہ لطف کہاں شہ کے عز و جاہ میں ہے

پسند طبع نہیں اپنی چار دن کا ملاپ

مزا تو زیست کا اے میری جاں نباہ میں ہے

رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتا (غزل)

رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتا

یہی ہے حکم الٰہی تو بس نہیں چلتا

ہوا کے گھوڑے پہ رہتا ہے وہ سوار مدام

کسی کا اس کے برابر فرس نہیں چلتا

گزشتہ سال جو دیکھا وہ اب کے سال نہیں

زمانہ ایک سا بس ہر برس نہیں چلتا

نہیں ہے ٹوٹے کی بوٹی جہان میں پیدا

شکستہ جب ہوا تار نفس نہیں چلتا

مزید غزلیں از جارج پیش شور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں