گیتانجلی گیت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ایسے حال میں اب تم میرے خیال میں آتے ہو کیسے (غزل)
ایسے حال میں اب تم میرے خیال میں آتے ہو کیسے
اکھڑے اکھڑے سے شب کو تھکے حال میں آتے ہو کیسے
آتے ہو تم آدھے ادھورے کیسے مری جانب بولو
پورے کے پورے جان تمنا وصال میں آتے ہو کیسے
ملتے نہیں ہیں جواب مجھے اے دوست نہ جانے کیوں تم سے
اور پھر میں یہ سوچتی ہوں کہ سوال میں آتے ہو کیسے
مجھ کو پسند آیا ہے اک انداز تمہارا یہ بھی صنم
آنکھوں سے تم ہجر کی شب رومال میں آتے ہو کیسے
اے بچھڑے ہوئے ساتھی میرے اے گزرے ہوئے پل بتلاؤ
تم ہی تو میرا ماضی ہو تم حال میں آتے ہو کیسے
اسے اپنا بنا کر دیکھنا ہے (غزل)
اسے اپنا بنا کر دیکھنا ہے
یہ جوکھم بھی اٹھا کر دیکھنا ہے
کریں باتیں دلوں کی ہم دو جاناں
جہاں سارا بھلا کر دیکھنا ہے
کہ لفظوں کو بنانا ہے ستارے
کتابوں کو سجا کر دیکھنا ہے
سر محفل کریں جو دل فریبی
اب ان کو آزما کر دیکھنا ہے
اندھیروں سے نبھانا ہے مجھے اب
چراغوں کو بجھا کر دیکھنا ہے
کچھ کہنا ہے اور کچھ نہ کہے چلے جانا یہ کب تک چلے گا (نظم)
کچھ کہنا ہے اور کچھ نہ کہے چلے جانا یہ کب تک چلے گا
تمہارا ہم پر یوں مر مر کے جیے جانا ایسا کب تک چلے گا
یہ جو تم نئے بہانوں سے ہمیں دیکھنے آتے ہو سب سمجھ آتا ہے
ہم تمہیں دیکھ لیں اور تمہارا بے ساختہ منہ پھیر جانا ایسا کب تک چلے گا
لو آ گئے تمہارے دوست پھر قاصد بن
عاشق کا حال برا ہے ان کا یہ مجھے بتائے جانا ایسا کب تک چلے گا
میں نے تو کبھی نہیں روکا تمہیں میرا ہاتھ تھامنے سے
تمہارا ہر روز اتنے قریب سے گزر جانا
ایسا کب تک چلے گا
نہیں جانتے تمہاری کیا ہے حسرت
تو یہ جان بوجھ کر شاعری میں اپنی سب کہے جانا
تم سے نہیں ہوتا تو ایک قدم میں ہی آگے بڑھاتی ہوں
گیتؔ اب تیرا یہ ایک قدم آگے بڑھا دو پیچھے ہو جانا