پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گایتری مہتا کی غزلیں — Gayatri Mehta Ghazals

گایتری مہتا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں (غزل)

تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں

آپ نے ہی دیر سے جانا ہمیں

بات چبھتی ہے اسے تھوڑی مگر

ایسے ہی آتا ہے سمجھانا ہمیں

اس نے ہونٹوں سے پلائی دیر تک

آ گیا ہے راس مے خانہ ہمیں

بعد مدت کے ملا وہ دل مکیں

ہائے پوچھے ہے کہ پہچانا ہمیں

بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیں (غزل)

بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیں

تیرے جیسے تو کم سے کم نہیں ہیں

منانا بھی تمہیں جی جان سے ہے

خفا کرنے میں بھی ہم کم نہیں ہے

گناہوں کو ترے دے دیں معافی

خدا ہے وہ کہ دیکھو ہم نہیں ہیں

لٹا کر تیرے حصے کی محبت

میری آنکھیں ذرا بھی نم نہیں ہیں

مجھے سینہ سے اپنے تم لگا لو

جدا ہونے کے یہ موسم نہیں ہیں

مزید غزلیں از گایتری مہتا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں