پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گوہر عثمانی کی غزلیں — Gauhar Usmani Ghazals

گوہر عثمانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مزاج مستقل دینا شعور معتبر دینا (غزل)

مزاج مستقل دینا شعور معتبر دینا

جھکا پائے نہ جس کو وقت کا طوفاں وہ سر دینا

مجھے عمر خضر دینا کہ عمر مختصر دینا

مرے افکار لیکن زندۂ جاوید کر دینا

جو اٹھے سمت ماضی وہ نظر میرا نہیں حاصل

پس دیوار مستقبل جو دیکھے وہ نظر دینا

مجاہد جنگ کے میداں کو جائے جس طرح گھر سے

یہ منظر ذہن میں رکھ کر مجھے اذن سفر دینا

اگر اس رزم گاہ دہر میں جینا ہی ہے مجھ کو

تو پھر ان یورشوں میں زندہ رہنے کا ہنر دینا

سوا ہو جائے جس سے عظمت دیدہ وری گوہرؔ

نظر دینا تو یا رب پھر مجھے ایسی نظر دینا

تیری تصویر کو دھندلا نہیں ہونے دیں گے (غزل)

تیری تصویر کو دھندلا نہیں ہونے دیں گے

زندگی ہم تجھے رسوا نہیں ہونے دیں گے

سر پہ ہر لمحہ رہیں گے ترے آنچل کی طرح

تو غزل ہے تجھے تنہا نہیں ہونے دیں گے

جن مکانوں سے ہے منسوب خدا کی عظمت

ان مکانوں میں اندھیرا نہیں ہونے دیں گے

جان جاتی ہے چلی جائے بلا سے لیکن

ہم محبت کو تماشا نہیں ہونے دیں گے

جن کو سائے میں گناہوں کو پناہیں مل جائیں

ان فصیلوں کو اب اونچا نہیں ہونے دیں گے

پار کر لے جو قناعت کی حدوں کو گوہرؔ

اتنا دامن کو کشادہ نہیں ہونے دیں گے

مزید غزلیں از گوہر عثمانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں