فدائی دکنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سکی کا چہرہ سو جگ میں روشن انچل تو سس سے ڈھلک رہیا ہے (غزل)
سکی کا چہرہ سو جگ میں روشن انچل تو سس سے ڈھلک رہیا ہے
تو اشک کھا کھا پہکے پڑی ہیں چندر سورج کا جھلک رہیا ہے
چتاری صورت جو تج سکی کی چتر نسنگ کر قلم سٹے ہیں
عطارد جیسا قلم لے ہٹ میں فلک کے اوپر اودک رہیا ہے
یوں تج ادھر کے طرف کے جگ میں متھالی شہد و شکر سوں بھر رہے
سچیچ پیاری تیرچ مک کے نمک سوں جاتاں نمک رہیا ہے
فدا ہے تج قد اپر تھے سورج بلا دور ہویں نس دن
اسی تھے تجھ قد کوں دیکھ حیراں سچیچ خم ہو فلک رہیا ہے
یوں تجھ نظر کا جو برق شمشیر کے دلاں کو جو کتلہ کیتا
سینے میں عاشق کے تیر ہو کر یو تجھ نین کا پلک رہیا ہے
فدائی عاشق ترا اے موہن دیا ہے تشبیہ اس وضع سوں
ہے ناگ بالاں دھے جوبن پر سورج بی جیوں جھلک رہیا ہے
چمن میں عیش کے یاراں اول دانا ہوا پیدا (غزل)
چمن میں عیش کے یاراں اول دانا ہوا پیدا
کہ اس دانے کے کھانے کوں سو میں دانا ہوا پیدا
مرا مطلب سمج تے نیں ابوج جگ لوگ کہتے ہیں
شکم کے باپ ہور ماں کے اے دیوانہ ہوا پیدا
اول تھے جگ کے بولاں کوں بھوت ڈرتا اتھا تس پر
کنے لاگے دیوانہ کر سو اے بھانہ ہوا پیدا
سر اپنا مسجداں میں تے پچھاڑو مت اے زاہد ہو
خدا کا راز سمج گر اے مے خانہ ہوا پیدا
فدائی عاشقاں سارے رنگ آمیزی طبیعت دیک
کہے سب شاعراں میں تے اے مردانہ ہوا پیدا