پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فاروق انجینئر کی غزلیں — Farooq Engineer Ghazals

فاروق انجینئر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سارے الزام بھول جاتا ہوں (غزل)

سارے الزام بھول جاتا ہوں

میں تو دشنام بھول جاتا ہوں

روز میں پوچھتا ہوں تیرا نام

روز میں نام بھول جاتا ہوں

دیکھتا ہوں بکھرتے پھولوں کو

اپنا انجام بھول جاتا ہوں

ایسا چسکا لگا ہے باتوں کا

گھر کا ہر کام بھول جاتا ہوں

یاد کرتا ہوں اس کو سارا دن

اور سر شام بھول جاتا ہوں

ایسا مصروف کر لیا خود کو

اکثر آرام بھول جاتا ہوں

خوش تجھے دیکھ کر میں اپنے بھی

غم و آلام بھول جاتا ہوں

وہ گلی تجھ پہ بند ہے لیکن

دل ناکام بھول جاتا ہوں

دیکھتا ہوں تجھے قریب سے آ

میں ترا نام بھول جاتا ہوں

کیوں ستم اس کے بارہا فاروقؔ

گام در گام بھول جاتا ہوں

دھوپ بارش ہوا کمر بستہ (غزل)

دھوپ بارش ہوا کمر بستہ

اور دریچے میں ایک گلدستہ

پیڑ سے پیڑ کٹ گیا ورنہ

کیا کلہاڑی اگر نہ ہو دستہ

غم سے ایسے نڈھال ہوں جیسے

ایک بچے کی پیٹھ پر بستہ

بارشوں کی دعائیں مانگی ہیں

اور دیوار گھر کی ہے خستہ

ایک جگنو تھا آس کی صورت

بھر گیا روشنی سے سب رستہ

باندھ رکھا ہے کب سے رخت سفر

کبھی آواز دے کوئی رستہ

بات خوشبو کی تھی مگر فاروقؔ

دھیان آیا کسی کا برجستہ

مزید غزلیں از فاروق انجینئر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں