فاروق احمد بٹ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل شکن انداز دلبر دل نوازی کیا کرے (غزل)
دل شکن انداز دلبر دل نوازی کیا کرے
بت تراشی کا ہنر آئینہ سازی کیا کرے
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
درد مندی سے بشر پھر بے نیازی کیا کرے
خوبیٔ جوہر سے پاتی ہے ہر اک شے امتیاز
کوہ کے بے فیض پتھر کی فرازی کیا کرے
دل میں ذوق وصل و یاد یار تک باقی نہیں
شیشۂ حسرت میں کوئی رخ طرازی کیا کرے
کہانیوں کی کتاب میں گم (غزل)
کہانیوں کی کتاب میں گم
ہوئی ہے سچائی خواب میں گم
طفولیت کا پسند چہرہ
جواں ہوا اور نقاب میں گم
گلاب کاغذ میں گم ہیں ایسے
حسین منظر سراب میں گم
چھلک پڑی جب نگاہ ساقی
ہوئے ہیں ساغر شراب میں گم
حباب کو گم کرے سمندر
ابھی ہے ساگر حباب میں گم
ہیں ذائقے کے ہزار پہلو
بس ایک میٹھے ثواب میں گم
مزید غزلیں از فاروق احمد بٹ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں