فرمان ضیائی سروجنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل کے جذبات کو ہونٹوں سے دباتے کیوں ہو (غزل)
دل کے جذبات کو ہونٹوں سے دباتے کیوں ہو
آگ لگ جانے دو شعلوں کو بجھاتے کیوں ہو
مجھ کو آنہ ہے تو ویسے بھی چلا آؤں گا
رہنے دو راہ میں پھولوں کو بچھاتے کیوں ہو
تھوڑی دیر اور مرے دل کی صدائیں سن لو
اتنی جلدی ہے جو جانے کی تو آتے کیوں ہو
ہم سفر تم نہیں ہو گے تو بھٹک جاؤں گا
راہ میں چھوڑ کے تنہا مجھے جاتے کیوں ہو
تم کو ان سے نہ میسر کبھی خوشبو ہوگی
کاغذی پھولوں سے گلدان سجاتے کیوں ہو
ہم نے ہر حال میں الفت کا بھرم رکھا ہے
بے وفا ہم ہیں یہ الزام لگاتے کیوں ہو
ان کو فرمانؔ سناؤ تو کوئی بات بنے
غم کی روداد زمانے کو سناتے کیوں ہو
غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا (غزل)
غیر کے یا مرے حالات پہ رونا آیا
کچھ تو فرمائیے کس بات پہ رونا آیا
مجھ کو حیرت ہے کہ وہ پوچھ رہے ہیں مجھ سے
ان سے اب کیا کہوں کس بات پہ رونا آیا
یہ الگ بات مجھے تم نہ بتاؤ شاید
تم کو میری ہی کسی بات پہ رونا آیہ
اس خبر سے تو مرے دل کو خوشی ہونا تھی
کیوں مجھے ترک ملاقات پہ رونا آیا
یہ حقیقت کسے معلوم نہیں ہے فرمانؔ
کیوں مجھے آج کے حالات پہ رونا آیا