پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فخر الدین خاں ماہر کی غزلیں — Fakhruddin Khan Mahir Ghazals

فخر الدین خاں ماہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہوئے اب ہم سے تم گر دشمن جانی تو بہتر ہے (غزل)

ہوئے اب ہم سے تم گر دشمن جانی تو بہتر ہے

میاں غیروں سے مل کر دل میں یوں ٹھانی تو بہتر ہے

نہیں ہے خوب صحبت ہر کسی کم ظرف سے لیکن

نہیں گر مانتے از راہ نادانی تو بہتر ہے

بجز خوش طبعی و چشمک نہ دیکھا حرف میں تم سے

کرو موقوف اگر یہ وضع رندانی تو بہتر ہے

ز روئے خیر خواہی تم سے میں کہتا ہوں اے پیارے

نصیحت تم نے یہ میری اگر مانی تو بہتر ہے

جہاں سے اٹھ گیا سوداؔ سا شاعر حیف اے ماہرؔ

کرے گر ترک تو شعر غزل خوانی تو بہتر ہے

جب یار دیکھنے کو گلزار گھر سے نکلا (غزل)

جب یار دیکھنے کو گلزار گھر سے نکلا

عالم تب اس کے بہر دیدار گھر سے نکلا

کرنے کو قتل عاشق وہ تند خو کج ابرو

کج رکھ کے سر پہ اپنی دستار گھر سے نکلا

دیتا تھا وہ کسی کو گالی کسی کو جھڑکی

جس دم نشے میں ہو کر سرشار گھر سے نکلا

چنگا بھلا جو آیا پاس اس پری کے ماہرؔ

چلتے ہوئے وہ ہو کر بیمار گھر سے نکلا

مزید غزلیں از فخر الدین خاں ماہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں