پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیض رحمانی فیض کی غزلیں — Faiz Rahmani Faiz Ghazals

فیض رحمانی فیض کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رند بادہ نوش جس کا مے کدے میں نام تھا (غزل)

رند بادہ نوش جس کا مے کدے میں نام تھا

ساقیا محفل میں تیری وہ ہی تشنہ کام تھا

اس جہان آرزو میں آشنا کوئی نہ تھا

تھا اگر کچھ آشنا تو درد بے آرام تھا

آج کیوں عظمت کا پرچم ہے ہمارا سرنگوں

بام و در پر شہر کے کل تک اسی کا نام تھا

جلتے رہنا کینہ و بغض و حسد کی آگ میں

کیا ترے اسلاف کا اے دل یہی پیغام تھا

ہر طرف سونا سماں تھا خامشی کا راج تھا

جو بھی طیر خوش نوا تھا وہ اسیر دام تھا

ماسوا اس نیم جاں اور بے کس و نادار کے

فیضؔ تیرا تھا سبھی پر اور لطف عام تھا

مزید غزلیں از فیض رحمانی فیض ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں