پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیض راحیل خان کی غزلیں — Faiz Rahil Khan Ghazals

فیض راحیل خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جسم کی ریت بھی مٹھی سے پھسل جائے گی (غزل)

جسم کی ریت بھی مٹھی سے پھسل جائے گی

موت جب روح لیے گھر سے نکل جائے گی

صبح آئے گی جنازے میں لیے سورج کو

یاد ماضی میں اگر رات پگھل جائے گی

آگ کے بس میں نہیں اپنی حفاظت کرنا

تو فقط موم جلا آگ بھی جل جائے گی

خانۂ دل میں بسی چشم لہو مانگیں ہے

سوچتا تھا کہ کھلونے سے بہل جائے گی

شام جب لوٹ گئی چھوڑ کے تنہا تجھ کو

تا مجھے چھوڑ کے اب رات بھی ڈھل جائے گی

اشک نکلے گا دھواں بن کے اسی محفل سے

شمع جب کود کے اس آگ میں جل جائے گی

پاؤں پھسلا تو گرے گی وہ کسی دلدل میں

زندگی موت نہیں ہے کہ سنبھل جائے گی

دل میں تجھ کو شمار کر لوں میں (غزل)

دل میں تجھ کو شمار کر لوں میں

ہو اجازت تو پیار کر لوں میں

اس خزاں کو سمیٹ لو تم تو

موسم خوش گوار کر لوں میں

عشق اگر جرم ہے تو جرم صنم

بے سبب بے شمار کر لوں میں

تم نے وعدہ کیا ہے آنے کا

دو گھڑی انتظار کر لوں میں

ساری دنیا کو جیت لوں پل میں

تجھ پہ گر افتخار کر لوں میں

ہاتھ حاصل سے پھر ملاؤں گا

پہلے دریا تو پار کر لوں میں

کیا ملاقات پھر کبھی ہوگی

یا اسے یادگار کر لوں میں

مزید غزلیں از فیض راحیل خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں